Google Add

Thursday, May 8, 2014

نرم و ملائم اور رنگ صاف بنانے

۔ نیم اور تلسی کے پتوں کو پیس کر یا ان دونوں کے پاﺅڈر کو عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لگانے سے کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ نیم کے پتوں میں شامل مرکبات جلد سے چھریوں کے خاتمے اور اسے نرم و ملائم بنانے اور رنگ صاف بنانے  میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ نیم کے پتوں کے تیل کا استعمال جلد کو نہ صرف ملائم بناتا ہے بلکہ بڑھتی عمر سے جلد میں پڑنے والی چھریوں کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقے انتہائی بدے دکھائی دیتے ہیں، جن سے خصوصاً خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے تو اس مشکل کا آسان اور مکمل حل بھی نیم کے پتوں میں مضمر ہے۔ چہرے کو تازہ پانی سے دھونے کے بعد نیم کا پاﺅڈر آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور 15منٹ بعد دوبارہ چہرہ دھو لیں۔ روزانہ اس مشق سے آپ سیاہ حلقوں کے خاتمہ میں واضح فرق محسوس کریں گے۔ روشن اور دمکتی جلد کے لئے نیم، (پھول کی) پتی کے پاﺅڈر ، دہی اور دودھ کو ملا کر لگائیں اور 15منٹ دھو لیں تو آپ دیکھیں گے کہ کیسے آپ کی جلد کی رنگت  نکھرتی چلی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment