Google Add

Tuesday, August 15, 2023

Benefits of peaches 🍑


آڑو میں موجود غذائیت

:ایک درمیانے پکے ہوئے آڑو میں موجود ہوتی ہیں

  • کیلوریز 68
  • چربی 0۔5 گرام
  • کولیسٹرول اور سوڈیم 0 گرام
  • کاربو ہائیڈریٹ 15 گرام
  • شکر13 گرام
  • فائبر 2 گرام
  • اور 1 گرام پروٹین

آڑو آپ کے جسم کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق ٪6 وٹامن اے اور آپ کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق 15 ٪ وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک درمیانے آڑو میں روزانہ کی مقدار کا ٪2 وٹامن ای اور وٹامن کے، نیاسن، فولیٹ، آئرن، کولین، پوٹیشیم، مگنیشیم، فاسفورس، مینگنیز، زنک اور کاپر بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ سب وہ ضروری معدنیات ہیں جو آپ کے جسم کے نارمل کام کرنے کے لئیے ضروری ہوتے ہیں۔

۔1 آڑو آپ کی دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں

دل کی اچھی صحت کے لئیے ویسے تو سارے پھل اہم ہوتے ہیں۔ لیکن اس معاملے میں آڑو کے کچھ خاص فوائد ہو سکتے ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق یہ پتا چلا ہے کہ آڑو ہمارے کولیسٹرول اور بڑھتے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 اس کے علاوہ آڑو وٹامن سی، فائبر اور پوٹاشیم کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ اور  یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئیے بھی ایک اہم غزائی جزو ہے۔ اس کے علاوہ آڑو میں بائیو ایکٹو مرکبات کا ایک خاص مجموعہ پایا جاتا ہے جو آپ کی دل سے متعلق بیماریوں کے ہونے کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔

۔2 آڑو کھانے سے آپ کی آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے

ایک درمیانہ آڑو آپ کو آپ کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق ٪6 سے ٪9 فائبر فراہم کرتا ہے۔  آڑو میں سالیوبل اور انسالیوبل فایبر دونوں پائے جاتے ہیں۔ سالیوبل فائبر ہمارے خون میں شوگر  اور کالیسٹرول کو نارمل مقدار میں رکھنے میں  مدد کرتا ہے۔

جبکہ انسالیوبل فائبر ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور قبض ہونے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہازمے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آڑو آپ کے جسم میں ڈائی یوریٹک کے طور پر بھی کام کرتا ہے جو آپ کے گردوں اور مثانے کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

۔3 آڑو سوجن کو کم کرتا ہے

آڑو میں پودوں سے بنے ہوئے پری بائیوٹکس جو کہ در اصل اچھے بیکٹیریا ہوتے ہیں، پائے جاتے ہیں اور پولی فینولز اور پودوں سے بنے ہوئے دوسرے غذائی اجزاء بھی جو آڑووں میں پائے جاتے ہیں سوجن کو کم کر سکتے ہیں۔ جس کہ نتیجے میں آپ بہت سی خطرناک بیماریاں جیسے دل کی بیماریاں، ذیابیطس، کینسر اور الزائمر وغیرہ کے ہونے کے خطرے سے بچے رہتے ہیں۔

۔4 آڑو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں

دیکھا جائے تو اینٹی آخسیڈنٹس اور ہمارے جسم پر ان کے فوائد کے بارے میں سبھی کو معلوم ہے۔ اور آڑو ان اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئیے یہ ہمارے جسم کے لئیے آینٹی آکسیڈینٹس کا ایک بہترین ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے اندر کلوروجینک ایسڈ بھی ہوتا ہے جو ایک اور قسم کا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

اور اس میں آپ کی بہتر صحت کو فروغ دینے والے فوائد پائے جاتے ہیں۔  آڑو میں فیلونک کمپائونڈس بھی پائے جاتے ہیں جو ایک مطالعے کے مطابق وٹامن سی یا کیروٹینائڈز سے زیادہ پھلوں کی اینٹی آکسیڈنٹ کارکردگی کو فروغ دیتے ہیں۔  اس کے علاوہ آڑو لوٹین، زییکزانتھین، اور بیٹا کرپٹو زینتھین وغیرہ جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کو مختلف بیماریوں کے ہونے کے خطرے سے محفوظ رکھتے ہیں۔

۔5 آڑو آنکھوں کی صحت کے لئیے مفید ہوتے ہیں  اور نظر کو بہتر بناتا ہے

آڑو میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے۔ جب ہم آڑو کھاتے ہیں تو اس میں موجود بیٹا کیروٹین ہمارے جسم میں جا کے وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو صحت مند نظر کو برقرار رکھنے کے لئیے ایک اہم وٹامن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے جسم کے دوسرے نظامات جیسے کہ مدافعتی مظام کو بھی ٹھیک سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علواہ آڑو میں لوٹین اور زیایکزینتھین جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ فائٹو نیوٹرینٹ ہیں، اس پھل کو صحت مند آنکھوں کے لئیے مثالی بنا دیتا ہے۔ فائٹو نیوٹرینٹ ہماری آنکھوں میں موجود ریٹنا کو روشنی سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتے ہیں۔

۔6 آڑو آپ کو صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں

آڑو میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں اور یہ بات اس پھل کو ایک بہترین غزا بناتی ہے۔ آڑو کے اندر کسی قسم کی چربی ، کالیسٹرول یا سوڈیم نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ ، آڑو کا ٪80 سے زیادہ حصہ پانی ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آڑو میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے۔ اور جو پھل فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں ان سے جلدی پیٹ بھر جاتا ہے اور دوسری دفعہ بھوک لگنے میں کافی وقفہ آ جاتا ہے۔ اس طریقے سے آپ آڑو جیسی اچھی غذا کا استعمال کر کے صحت مند وزن برقرقار رکھ سکتے ہیں۔

۔7 آڑو وٹامن ای کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں

ویسے تو میوے اور بیج وٹامن ای کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ  آڑو بھی اس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا اینٹی آخسیڈنٹ ہے جو ہمارے جسم کے بہت سے خلیات کے لئیے ضروری ہوتا ہے۔

یہ ہمارے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے اور اور ہماری خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد کرتا ہے جو ہمارے خون کو ان میں جمنے سے روکتا ہے۔

۔8 آڑو ہماری ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں

ہم جو اپنی روز مرہ زندگی میں نمک  اور باقی مصالحوں سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، اس کو بیلینس کرنے کے لئیے پوٹاشیم کی مدد لی جا سکتی ہے۔ یہ آپ کے بلڈ پریشر کو بھی کم کر سکتا ہے، اور آپ کے گردے میں پتری اور آپ کی ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچا سکتا ہے۔ آپ کے جسم کو روزانہ کی مقدار میں 4700 ملی گرام پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

اور یہ بہتر ہے کہ آپ اس ضرورت کو کسی سبپلیمنٹ یا دوائی کھانے کی بجائے اپنی غزا کے ذریعے پورا کریں۔ ایک چھوٹے آڑو میں 247 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ اور ایک درمیانے آڑو سے آپ کو 285 ملی گرام کے قریب پوٹاشیم حاصل ہو سکتا ہے۔

۔9 آڑو آپ کی مسکان کو خوبصورت بناتے ہیں

 آڑون کھانے میں جتنے میٹھے ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے دانتوں کو صاف اور صحت مند رکھنے میں بھی اتنی ہی  مدد کرتے ہیں کیوں کہ ان میں فلورائڈ موجود ہوتا ہے۔

یہ وہ معدنی ہے جو آپ کے ٹوتھ پیسٹ میں بھی پایا جاتا ہے اور کچھ کھانوں میں بھی موجود ہوتا ہے، جیسے کہ آڑو۔ یہ آپ کے منہ میں موجود جراثیم جو آپ کے دانتوں میں کوڑا لگنے کا سبب بنتے ہیں ، ان کو ختم کرتا ہے ۔

۔10 آڑو آپ کی دماغی صحت کو فروغ دیتے ہیں

آڑو میں فولیٹ پایا جاتا ہے اس لئیے یہ فولیٹ حاصل کرنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہیں جو آپ کی دماغی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

۔11 حمل کے دوران آڑو کھانا فائدہ مند ہے

آپ بھی یہ یہ سوچ رہیں ہوں گے کہ حمل کے دوران آڑو کھانے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ تو ایسا ہے کہ آڑو کو غزائیت کا پاور ہائوس سمجھا جاتا ہے۔ اور ان کو کھانا اپنی اور اپنے بچے کی غزائی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہو سکتا  ہے۔ حمل کے دوران ہمارے جسم میں موجود ہارمونز ہماری آنتوں کی حرکت کو کم کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے قبض ہوو سکتا ہے۔

آڑو جو کہ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، ان کو کھانے سے یہ مسلہ حل ہو سکتا ہے۔ اس کہ علاوہ آڑو فالک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک صحت مند بچے کو ماں کے پیٹ میں ٹھیک سے تیار ہونے کے لئیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ یہ آپ کے بچے کو پیدائشی نقائص سے بچا سکتا ہے۔ 

Connect with us 
Get notifications for latest updates from oladoc.

Monday, April 24, 2023

9 Impressive Health Benefits of Onions


 1. Packed With Nutrients

2. May Benefit Heart Health

3. Loaded With Antioxidants

4. Contain Cancer-Fighting Compounds

5. Help Control Blood Sugar

6. May Boost Bone Density

7. Have Antibacterial Properties

8. May Boost Digestive Health

9. Easy to Add to Your Diet


1. غذائی اجزاء کے ساتھ پیک 2. دل کی صحت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ 3. اینٹی آکسیڈینٹس سے بھری ہوئی ہے۔ 4. کینسر سے لڑنے والے مرکبات پر مشتمل ہے۔ 5. بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کریں۔ 6. ہڈیوں کی کثافت کو بڑھا سکتا ہے۔ 7. اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں۔ 8. ہاضمہ صحت کو فروغ دے سکتا ہے۔ 9. اپنی خوراک میں شامل کرنا آسان ہے۔

Friday, April 7, 2023

Use of almonds, بادام کا استعمال , बादाम का प्रयोग, Uso de amêndoas




 باداموں کے منرلز میں میگنیشیم،کاپر،،میگنیزاور وٹامن بی کمپلیکس پایا جاتا ہے جبکہ وٹامنز کی موجودگی سے ہمارے جسم سے توانائی کا اخراج ہوتا ہے اور جتنی توانائی نکلے گی اتنا ہی حرارے زیادہ جلیں گے۔مزید برآن ان میں وٹامن ای پائی جاتی ہے جو کہ دل کے مسلز کو مضبوط کرتی ہے اور ہمیں دل کے امراض سے دور رکھتی ہے۔لہذا اگر آپ شام کو بھوک محسوس کریں تو کوئی بھی غیر صحت مند چیز مت کھائی اور اچھی چیز یعنی بادام سے اپنی بھوک مٹائیں

Friday, March 31, 2023

Tips for eyesight improvement

 

Good eye health starts with the food on your plate. Nutrients like omega-3 fatty acids, lutein, zinc, and vitamins C and E might help ward off age-related vision problems like macular degeneration and cataracts. To get them, fill your plate with:

  • Green leafy vegetables like spinach, kale, and collards
  • Salmon, tuna, and other oily fish
  • Eggs, nuts, beans, and other nonmeat protein sources
  • Oranges and other citrus fruits or juices
  • Oysters and pork

A well-balanced diet also helps you stay at a healthy weight. That lowers your odds of obesity and related diseases like type 2 diabetes, which is the leading cause of blindness in adults.