Saturday, May 31, 2014

معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کم کرنے والے کھانے

 معدے کی جلن اور تیزابیت ایک تکلیف دہ اور عام پایا جانے والا مسئلہ ہے۔ مصالحہ دار غذاﺅں اور کچھ دیگر عوامل کی بنا پر معدے میں تیزابیت کا لیول بڑھ جانا ہے اور شدید جلن اور مزید بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے آپ کچھ آسان تدابیر اختیار کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو گیس اور کیفین والے مشروبات سے نجات حاصل کریں کیونکہ یہ تیزابیت کی اہم وجہ ہیں ان کی بجائے ہربل مشروبات استعمال کریں، روزانہ تقریباً ایک گلاس نیم گرم پانی ضرور پئیں، اپنی روز کی خوراک میں کیلے، کھیرے اور تربوز کو شامل کریں، تیزابیت کے شکار افراد کیلئے ناریل کا پانی بہت مفید ہے اور دودھ کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ رات کا کھانا سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے کھالیں اور کھانوں کے درمیان لمبا وقفہ نہ کریں۔ سرکے، مصالحوں اور اچار کا استعمال محدود کریں اور کھانے کے بعد پودینے کا ابلا ہوا پانی ضرور استعمال کریں۔ لونگ کو چوسنا بھی تیزابیت کو کم کرتا ہے اور فوری افاقے کیلئے لیموں، کیلے، بادام اور دہی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ادرک بھی ہاضمے کو درست کرکے تیزابیت کو کم کرتا ہے اور لیموں پانی کا استعمال دوپہر کے کھانے سے ایک گھنٹہ قبل کرنے سے تیزابیت کم ہوتی ہے جبکہ لوبیہ، پالک، کدو اور گاجریں ایسی سبزیاں ہیں جو تیزابیت کے شکار افراد کیلئے مفید ہیں۔ یاد رکھئے کہ شراب نوشی اور سگریٹ نوشی عمومی صحت کیلئے تو مضر ہیں ہی، یہ تیزابیت کا شدید مسئلہ بھی پیدا کرتی ہیں لہٰذا ان سے مکمل گریز کریں۔

Thursday, May 8, 2014

نرم و ملائم اور رنگ صاف بنانے

۔ نیم اور تلسی کے پتوں کو پیس کر یا ان دونوں کے پاﺅڈر کو عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لگانے سے کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ نیم کے پتوں میں شامل مرکبات جلد سے چھریوں کے خاتمے اور اسے نرم و ملائم بنانے اور رنگ صاف بنانے  میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ نیم کے پتوں کے تیل کا استعمال جلد کو نہ صرف ملائم بناتا ہے بلکہ بڑھتی عمر سے جلد میں پڑنے والی چھریوں کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقے انتہائی بدے دکھائی دیتے ہیں، جن سے خصوصاً خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے تو اس مشکل کا آسان اور مکمل حل بھی نیم کے پتوں میں مضمر ہے۔ چہرے کو تازہ پانی سے دھونے کے بعد نیم کا پاﺅڈر آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور 15منٹ بعد دوبارہ چہرہ دھو لیں۔ روزانہ اس مشق سے آپ سیاہ حلقوں کے خاتمہ میں واضح فرق محسوس کریں گے۔ روشن اور دمکتی جلد کے لئے نیم، (پھول کی) پتی کے پاﺅڈر ، دہی اور دودھ کو ملا کر لگائیں اور 15منٹ دھو لیں تو آپ دیکھیں گے کہ کیسے آپ کی جلد کی رنگت  نکھرتی چلی جائے گی۔

Thursday, May 1, 2014

4 Essential Sources of Vitamin C





With the dip in temperature again, a dose of vitamin C is a must to protect you against infections and help build your immunity.

Oranges - We all know that oranges contain vitamin C. They are known to the most recognized fruit that gives people a healthy dose of this vitamin. Apart from this, according to a recent survey, merely the scent of this fruit is known to lift people's mood and make them happy.

Bell peppers - One cup of green bell peppers are known to contain about twice the amount of vitamin C. Bell peppers are known to be one of the best natural sources of this vitamin. Add it to your salad or soup to make it healthier.

Strawberries - Just a handful of strawberries is an ideal snack. Apart from this, strawberries are known to be a good source of fibre and manganese and also rich in vitamin C. Crush the strawberries, add a little milk and turn it into a wonderful smoothie.